سابق صدر کا تھر کا دورہ، مختلف منصوبوں کا اعلان

جمعہ 18 اپریل 2014 20:00

سابق صدر کا تھر کا دورہ، مختلف منصوبوں کا اعلان

مٹھی:(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو تھر میں کیڈیٹ کالج اور ووکیشنل اسکول قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔ مستحق خواتین کو زمین بھی فراہم کی جائے گی۔سابق صدر آصف علی زرداری نے تھر کے دوران عوام کے سہولت کے لئے مختلف منصوبوں کا اعلان کیا۔ آصف زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ تھر میں ایک کیڈیٹ کالج اور ووکیشنل اسکول قائم کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے غریب عوام کے لیے ڈیڑھ سو دستر خوان بھی لگانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں مستحق خواتین کو زمین فراہم کی جائے۔ سابق صدر نے سندھ حکومت کو تھر کے تمام دیہاتوں میں سولر انرجی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ کوئلے کے استعمال پر پہلا حق تھر کے عوام کا ہے اس لئے انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :