عدلیہ ہر حال میں آئین کا تحفظ کرے گی، چیف جسٹس

جمعہ 18 اپریل 2014 20:00

عدلیہ ہر حال میں آئین کا تحفظ کرے گی، چیف جسٹس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں دو روزہ جوڈیشنل کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ چیف جسٹس کہتے ہیں کہ عدلیہ ہر حال میں آئین کا تحفظ کرے گی اور موجودہ حالات میں قانون کی بالادستی کے لئے اسے اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا فخر ہے کہ ملک میں سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدلیہ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ترقی پذیر جمہوریتوں کی طرح پاکستان کو بھی دہشتگردی، نسل پرستی اور لسانی تقسیم جیسی برائیوں کا سامنا ہے تاہم ان حالات میں عدلیہ کو قانون کی بالادستی کیلئے فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ جسٹس تصدق جیلانی نے کہا کہ 3 سالہ طویل اور کٹھن جدوجہد کے بعد عدلیہ نے آزادی حاصل کی، عدلیہ کی جانب سے لوگوں کو انصاف پہنچانے کی کوشش میں وکلا سڑکوں پر آئے یہی وجہ ہے کہ انصاف کی فراہمی کیلئے وکلا کا کردار اہم ہے، تمام ریاستی ادارے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں تو گڈ گورننس کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے پشاور چرچ دھماکے کا نوٹس لے کر اقلیتی برادری کے حقوق کا خیال رکھا۔

متعلقہ عنوان :