بلاول بھٹو زرداری سے منظور وسان کی ملاقات ،سیاسی و تنظیمی امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 18 اپریل 2014 19:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری سے جمعہ کو بلاول ہاوٴس میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر برائے اینٹی کرپشن و جیل خانہ جات منظور حسین وسان نے ملاقات کی ۔ملاقات میں سیاسی صورت حال ،تنظیمی اموراور دیگر امور پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے حوالے سے صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سرپرست اعلیٰ سے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت ہوئی ہے ۔بلاول بھٹو زرداری جلد پنجاب کا دورہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سرپرست اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کو تنظیمی امور کو مزید فعال اور مربوط بنایا جائے گا۔