بیرونی ادائیگیوں میں پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد خسارہ

جمعہ 18 اپریل 2014 19:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) ڈالر گرنے اور تیل کی قیمت کم ہونے کے باوجود بیرونی ادائیگیوں میں پاکستان کو دو ارب ڈالر سے زائد خسارہ ہوا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ دوہزار چودہ کے دوران پاکستان کا توازن ادائیگی دو ارب سترہ کروڑ ڈالر خسارے میں رہا، جس میں گذشتہ مالی سال کے نو ماہ کے مقابلے میں آٹھ کروڑ ڈالر کمی ہوئی، صرف مارچ کے دوران بیرونی ادائیگیوں کا توازن پندرہ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر خسارے میں رہا، اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے ڈالر کی قدر اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود توانائی کے بحران کے باعث توازن ادائیگی میں خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔

جبکہ نو ماہ کے دوران تجارتی توازن بھی چودہ ارب ڈالر سے زائد رہا۔

متعلقہ عنوان :