ڈالر اور ڈیزل سستا ہوگیا مگر آلو کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

جمعہ 18 اپریل 2014 18:58

ڈالر اور ڈیزل سستا ہوگیا مگر آلو کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) ڈالر اور ڈیزل تو سستا ہوگیا، لیکن آلو نہ جانے کیوں آسمان پر پہنچ گیا، شہریوں کا کہنا ہے آلو تو اپنا ہے پھر کیوں کچالو بنانے پر تلا ہے، آلو کو باہر جانے سے روکا جائے۔

(جاری ہے)

شہر قائد کے مختلف بازاروں میں تاجر ایک بار پھر سرگرم ہوگئے، روزمرہ استعمال کی سبزیوں کے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں، ایک کلو آلو کے پچاس روپے اور ادرک کے ڈھائی سو روپے مانگ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے حکومت آلو کو باہر جانے سے روکے، قیمت خود بخود نیچے آجائے گی۔ عوام کو ریلیف دینے کے لئے سرکاری نرخ پر سبزیاں فروخت کی جائیں تو شہریوں کو کچھ چین کا سانس میسر آسکے گا۔

متعلقہ عنوان :