چنیوٹ میں زمیندار نے ذاتی رنجش پر اسکول ٹیچر کا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھا دیا

جمعہ 18 اپریل 2014 17:28

چنیوٹ میں زمیندار نے ذاتی رنجش پر اسکول ٹیچر کا منہ کالا کرکے گدھے پر ..

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) زمیندار نے ذاتی رنجش پر اسکول ٹیچر پر بدفعلی کا الزام لگا کر منہ کالا کرنے کے بعد گدھے پر بٹھا کر گاؤں کے چکر لگوائے۔

(جاری ہے)

چنیوٹ کے علاقے کانڈی وال کے گاؤں میں بااثر زمیندار نے ذاتی رنجش پر پرائمری اسکول میں خدمات سرانجام دینے والے استاد حافظ سرور پر اسی اسکول کے استاد محمد اعظم کو ساتھ ملا کر بچے کے ساتھ بدفعلی کا الزام عائد کرتے ہوئے منہ کالا کرنے کےبعد گدھے پر بٹھا کر گاؤں کے چکر لگوائے جب کہ گاؤں کےلوگوں سے پتھراؤ کروا کر استاد کو معافی مانگنے پر مجبور کردیا۔

زمیندار کے ہاتھوں علم کی شمع روشن کرنے والے استاد کی تذلیل کے خلاف پولیس 9 افراد کے خلاف تھانہ کانڈی وال میں مقدمہ درج کروا دیا تاہم مقدمے میں زمیندار کو نامزد نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ایکسپریس نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف نے اسکول ٹیچر کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کا نوٹس لیتےہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی جب کہ ڈی پی کو ہدایت کی ہے کہ ٹیچر پر تشدد میں ملوث تمام ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے کارروائی کی جائے۔