اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا

جمعہ 18 اپریل 2014 16:51

اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا

اسلام آباد/کوہاٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا ،کوہاٹ میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی سے مرکزی پل ٹوٹ گیامحکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، گوجرانوالہ، لاہورڈویژنوں، کشمیراورشمالی مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ ،پنجاب،کشمیر، گلگت بلتستان، کوئٹہ اور لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش لوئر دیر میں پچاس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ادھر کوہاٹ میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی سے مرکزی پل ٹوٹ گیا۔گوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں۔ کوہاٹ میں بارشوں کے بعد نواحی علاقے بہاول گڑھ کی ندی میں طغیانی آگئی جس سے مرکزی پل ٹوٹ گیا

متعلقہ عنوان :