جنوبی کوریا،سرچ آپریشن شروع،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
جمعہ 18 اپریل 2014 14:47
پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء)جنوبی کوریا میں امدادی ٹیموں نے جمعرات کوسرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ،ابھی تک 290افرادلاپتہ ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مسافر بردار بحری جہاز کو حادثہ پیش آئے چوبیس گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے اور جیسے جیسے مزید وقت گزرتا جا رہا ہے، ویسے ویسے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی بڑھتا جا رہا ہے، سرچ آپریشن میں شریک ایک اہلکار نے بتایاکہ ہلاکتوں میں تیزی سے اضافے کا خدشہ ہے سرچ آپریشن میں ماہر غوطہ خوروں کو ہیلی کاپٹروں اور بحری جہازوں کا تعاون بھی حاصل ہے گزشتہ رات بھی امدادی کارروائیاں جاری رہیں اور سرچ آپریشن کے دوران تیز روشنیوں کا استعمال کیا گیا اس دوران 87 بحری جہاز اور اٹھارہ ایئر کرافٹس نے امدادی کاموں میں شرکت کی، ایسے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں کہ لاپتہ افراد ممکنہ طور پر یا تو ڈوبنے والے بحری جہاز کے اندر موجود ہیں یا پھر وسیع پانیوں میں کہیں گم ہو چکے ہیں۔
(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.