پاکستان ایران گیس منصوبہ اکیلا مکمل نہیں کرسکتا، منصوبے سے مغربی ممالک کی جانب سے پابندیاں لگنے کا امکان ہے، میر جام کمال

جمعہ 18 اپریل 2014 14:45

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) وفاقی مشیر پیڑولیم میر جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان ایران گیس منصوبہ اکیلا مکمل نہیں کرسکتا، اس منصوبے سے مغربی ممالک کی جانب سے پابندیاں لگنے کا امکان ہے ۔ پاکستان میں دو ارب کیوبک فٹ گیس کا شارٹ فال ہے ۔ بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرینگے۔ میڈیا سے بات چیت میں میر جام کمال نے کہا کہ پاک ایران گیس منصوبہ پر بہت بات ہوئی ہے۔

تنہا پاکستان اس منصوبے کو مکمل نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

مغربی ممالک کی جانب سے اس منصوبے کے باعث پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ویسٹ کی جانب سے پابندیاں نرم ہونے سے یہ منصوبہ کامیاب ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں دو ارب کیوبک فٹ گیس کی کمی کا سامنا ہے پاکستان میں گیس پائپ لائن کے زریعے صارفین گیس دی جارہی ہے تاہم اگر اسی طرح گیس کا ضیاع کیا گیا تو صورتحال خطرناک ہوسکتی ہے ۔ جام کمال نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے اقدمات کئے جارہے ہیں اور وہاں کے لوگوں کے احساس محرومی کو جلد ختم کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :