وزیر اعظم نواز شریف مئی کے پہلے ہفتے میں 660میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کا افتتاح کرینگے

جمعہ 18 اپریل 2014 14:45

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف مئی کے پہلے ہفتے میں پورٹ قاسم کے مقام پر 660میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کا افتتاح کریں گے ۔

(جاری ہے)

وزات پانی وبجلی کے ترجمان کے مطابق چین کے ماہرین توانائی کے وفد نے پورٹ قاسم اور گڈانی کا دورہ کیا جہاں سیکرٹری پانی وبجلی نے انہیں گڈانی پاور پارک اور پورٹ قاسم پر بریفنگ دی۔کوئلے سے چلنے والے 660میگا واٹ کے دو پاور پلانٹس پورٹ قاسم میں تعمیر کئے جائینگے اور وزیر اعظم محمد نواز شریف اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :