توانائی بحران کا حل تلاش کر لیا‘ڈالر مزید سستانہیں ہوگا، اسحاق ڈار

جمعہ 18 اپریل 2014 14:43

توانائی بحران کا حل تلاش کر لیا‘ڈالر مزید سستانہیں ہوگا، اسحاق ڈار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ ڈالر مزید سستانہیں ہوگاکیونکہ برآمدکنندگان پہلے ہی پریشان ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجودکرائے کم نہیں ہوئے توہم کم کرائیں گے،ڈالر کم ہونے سے درآمدی چیزوں کی قیمتیں بھی کم ہونی چاہئیں،بجٹ میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے ، پاکستان مستقبل میں توانائی بحران پرقابوپانے کے لئے بہترین روڈ میپ تیار کررہا ہے ،گزشتہ روزوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈالر مزید نیچے نہیں جائیگاکیونکہ برآمدی تاجر پہلے ہی اس کے سستاہونے کی وجہ سے پریشان ہیں،انہوں نے کہاکہ ڈالر سستاہونے کہ وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی ہوئی لیکن ٹرانسپورٹرزنے کرائے کم نہیں کیے حالانکہ وزیراعظم نوازشریف نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط بھی لکھا جس میں کہاگیاکہ ٹرانسپورٹرکو کرائے کم کرنے کے احکامات جاری کریں اگر کرائے کم نہیں ہوئے تومیں دوبارہ وزیراعظم کو یادکراؤں گااورکرائے کم کرائیں گے،انہوں نے کہاکہ ہماری پالیسی ایڈ نہیں ٹریڈہے وزیراعظم نے سعودی عرب سے امدادنہیں مانگی بلکہ انہوں نے خود تحفہ دیاسعودی تحفہ واپس نہیں کرنا اورنہ ہی اس کے بدلے کوئی مطالبہ کیاگیاہے،ہم آئندہ بھی اپنی پالیسی برقراررکھیں گے،انہوں نے کہاکہ جس دن حکومت سنبھالی اس دن بھی ڈالر98روپے تھا اورآج ہم اسے 98سے بھی کم پر لے آئے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم چاہئیں توڈالر کو مزید بھی کم کرسکتے ہیں لیکن برآمد کنندگان کی وجہ سے اسے کم نہیں کریں گے ،انہوں نے کہاکہ حکومت کی پالیسی ہے کہ پاک فوج کو باہر کہیں بھی کسی دوسروں کی جنگ لڑنے کے لیے نہ بھیجاجائے اورنہ ہی بھیجاجائیگااگر ریٹائرڈافسرجاتاہے توحکومت اسے نہیں روک سکتی،انہوں نے کہاکہ بجٹ میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے پنشنز میں بھی اضافہ کیاجائیگااس سے پہلے ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے میرے بیان کو غلط پیش کیاگیاہر سال جون میں تنخواہیں بڑھتی ہیں اس سال بھی وقت آنے پر اعلان کیاجائیگا،وفاقی وزیرنے کہاکہ بھارت کی جوبھی نئی حکومت بنے گی اس کے ساتھ ملکر کام کریں گے اگربھارت ہمارے مطالبات پورے کرے گا تواس کو تجارت کے حوالے سے پسندیدہ ملک قراردیں گے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ٹیکس نہیں بلکہ ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے اس سے پہلے بھی میں نے یہی اعلان کیاتھا لیکن میڈیامیں اسے غلط پیش کیاگیا،ان کا کہنا تھاکہ اہم مالیاتی ادارے اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار مقررہ ہدف سے تجاوز کر جائے گی ، انہوں نے کہا کہ 31 مارچ تک زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں اور آئندہ مالی سال تک 15 ارب ڈالر جبکہ جون 2016 تک زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے ، حکومت گڈ گورننس کے لئے اقتصادی اصلاحات لا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں توانائی بحران پرقابوپانے کے لئے بہترین روڈ میپ تیار کررہا ہے ، اب پاکستان بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن کے تحت ایک ارب ڈالر حاصل کر سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عالمی بینک آئندہ ماہ ہونے والے اجلاس میں فنڈز کی منظوری دے گا، یہ بھی امید ہے کہ بینک داسو اور سندھ کے آبپاشی کے منصوبوں کے لئے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری دیگا،انہوں نے کہاکہ تھری جی اورفورجی سپیکٹرم میں کم بولی لگنا غلط فہمی کانتیجہ ہے،اسحاق ڈارنے کہاکہ دفاعی بجٹ میں اضافے پر بات چیت جاری ہے اوراس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔