ساؤتھ ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 23 جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائیگی

جمعہ 18 اپریل 2014 13:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) ساؤتھ ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 23 جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائین نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پانچ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔جن میں میزبان پاکستان، بھارت، سری لنکا، مالدیپ اور نیپال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مالدیپ اور نیپال کی ٹیموں نے چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں بھی آئندہ چند دنوں میں شرکت کی تصدیق کر دیں گی۔مدثر آرائین نے بتایا کہ چیمپئن شپ 27 جون تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے ممالک کی ٹیمیں 21 جون کو اسلام آباد پہنچیں گی اور یہاں پر وہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں پریکٹس میچز کھیلیں گی۔

متعلقہ عنوان :