ملالہ کا پورٹریٹ نیویارک کے نیلام گھر میں پیش کیا جائے گا

جمعہ 18 اپریل 2014 12:46

ملالہ کا پورٹریٹ نیویارک کے نیلام گھر میں پیش کیا جائے گا

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) پینٹنگ برطانیہ کے نامور مصور جوناتھن ییو نے بنائی ہے۔ تصویر سے ملالہ کے فلاحی ادارے کو 80 ہزار ڈالر تک حاصل ہو سکتے ہیں۔ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی ایک تصویر نیویارک میں نیلامی کے لئے پیش کرنے کی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ملالہ کے فلاحی ادارے کو اس تصویر سے 80 ہزار ڈالر تک حاصل ہو سکتے ہیں۔

یہ تصویر آئندہ ماہ نیویارک میں کرسٹیز کے نیلام گھر میں پیش کی جائے گی۔ یہ پینٹنگ برطانیہ کے نامور مصور جوناتھن ییو نے بنائی ہے۔ گزشتہ برس ستمبر سے یہ تصویر لندن کی نیشنل پورٹریٹ گیلری میں نمائش کے لئے رکھی رہی ہے۔ تین مربع فٹ کی اس تصویر میں سولہ سالہ ملالہ ہوم ورک کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔ نیویارک کے نیلام گھر کے اندازے کے مطابق اسآئل پینٹنگ کی قیمت ساٹھ ہزار ڈالر سے 80 ہزار ڈالر تک ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ اس پینٹنگ سے حاصل ہونے والے فنڈز ملالہ فنڈ کے کاموں پر خرچ ہوں گے۔ ان سے اردن میں موجود شام کے نوجوان پناہ گزینوں اور پاکستان میں مزدوری سے چھٹکارا پانے والی ان لڑکیوں کی مدد کی جائے گی جو اب سکول جا رہی ہیں۔ ملالہ کا مزید کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ جو کوئی بھی یہ پینٹنگ خریدے گا وہ اس بات سے آگاہ ہو گا کہ ان کی کشادہ دلی سے دنیا کے مشکل تریں حالات میں موجود کچھ بچوں کی براہ راست مدد ہو گی۔

پینٹنگ برطانیہ کے نامور مصور جوناتھن ییو نے بنائی ہے۔ تصویر سے ملالہ کے فلاحی ادارے کو 80 ہزار ڈالر تک حاصل ہو سکتے ہیں۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/World/219123#sthash.m2OQ0uqv.dpuf

متعلقہ عنوان :