وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری
جمعہ 18 اپریل 2014 11:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
(جاری ہے)
آج وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کا کابینہ کا اجلاس 3 ماہ کے وقفے کے بعد ہورہا ہے جس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور طالبان کے ساتھ مذاکرات سمیت اہم امور پر غور کیا جارہا ہے جب کہ وزیراعظم کابینہ کو گزشتہ روز قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے بھی اعتماد میں لیں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹی ڈی اے آرڈیننس 1960 میں ترمیم بھی پیش کی جائے گی جب کہ جوائنٹ میری ٹائم آرگنائزیشن کا بل بھی پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف اگلے ہفتے برطانیہ اور ایران کے دورے سے متعلق کابینہ کو آگاہ کریں گے کہ ان ممالک سے کن امور پر بات چیت کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.