لال مسجد میں اسامہ بن لادن کے نام سے لائبریری قائم کردی گئی ،اسامہ دوسروں کیلئے دہشتگرد ہوسکتے ہیں ،ہمارے لئے اسلام کے ہیرو تھے ، مذہبی اہلکار کی گفتگو

جمعرات 17 اپریل 2014 23:59

لال مسجد میں اسامہ بن لادن کے نام سے لائبریری قائم کردی گئی ،اسامہ دوسروں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) لال مسجد سے منسلک جامعہ حفصہ کی لائبریری کا نام تبدیل کر کے بطور اعزاز القاعدہ کے مقتول رہنما اسامہ بن لادن کے نام پر رکھ دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جامعہ حفصہ مدرسہ سے منسلک لائبریری بطور اعزاز بن لادن کے نام سے منسوب کر دی گئی ہے ایک ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ یہ بات درست ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ دوسرں کیلئے دہشت گرد ہو سکتے ہوں تاہم ہم انہیں دہشت گرد تسلیم نہیں کرتے ہمارے لیئے وہ اسلام کے ہیرو تھے لائبریری کے دروازے پر اسامہ کے نام کی تختی لگی ہوئی ہے۔ ان کے نام کے ساتھ شہید لکھا گیا ہے۔اسامہ بن لادن کو 2011 میں یبٹ آباد میں امریکی اسپیشل فورسز نے ایک آپریشن میں قتل کر دیا تھا اس کے بعد پاکستان میں کچھ انتہا پسندوں نے انہیں ہیرو قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :