پارٹی انتخابات کے بعد بیشتر رہنما ناراض ،گروپ بندیاں بھی ہیں‘ جہانگیر ترین کا اعتراف ،حکمرانوں کے 6ماہ کے دوران لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے ، تحفظ پاکستان بل کیخلاف عدالت جائینگے، سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف
جمعرات 17 اپریل 2014 23:33
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے تسلیم کیا ہے کہ پارٹی انتخابات کے بعد بیشتر رہنما ناراض ہیں اور گروپ بندیاں ہیں ،قیادت کی ہدایت پر اختلافات ختم کرانے کیلئے کوششیں جاری ہیں اور جلد ہی معاملات بہتر ہو جائیں گے ، حکمرانوں ں کے 6ماہ کے دوران لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے ، تحفظ پاکستان بل کو مسترد کر چکے ہیں اسکے خلاف عدالت جائیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما ڈاکٹر زرقا کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ دوسری جماعتوں میں اوپر بیٹھ کر پارٹی کے معاملات چلائے جاتے ہیں لیکن تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے اور جہاں آزادی اظہار کی آزادی ہو وہاں اختلافات ہو جاتے ہیں۔(جاری ہے)
پارٹی انتخابات کے بعد بیشتر رہنما ناراض ہیں اور پارٹی میں گروپ بندیاں بھی ہیں لیکن ان مسائل کو حل کر لیں گے ۔
میں دو روز لاہور میں اسی سلسلہ میں کردار اد اکروں گا اور لاہور کی حد تک معاملات جلد درست ہو جائیں گے۔ انہوں نے شہباز شریف کے اس بیان کہ حکومت میں آنے کے بعد ہوش اڑ گئے ہیں کا جواب دیتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ اگر ہماری جماعت اقتدار میں آتی اور ہم یہ کہتے تو بات سمجھ میں آتی تھی لیکن گزشتہ پانچ سال حکومت میں گزارنے والوں کے منہ سے یہ بات مضحکہ خیز ہے ۔ شہباز شریف نے چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کئے تھے ،ابھی موسم گرما کا آغاز نہیں ہوا تو یہ حال ہے مئی میں تو یہ دورانیہ کئی گھنٹے مزید بڑھ جائے گا۔انہوں نے تحفظ پاکستان بل کے حوالے سے کہا کہ اس پر تحریک انصاف کا واضح موقف سامنے آ چکا ہے اسکے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.