پن بجلی کی پیدوارمیں اضافہ ،بجلی ایک روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان،کمی کاحتمی فیصلہ 22اپریل کو نیپرااجلاس میں ہوگا، بجلی چوری اورلائن لاسزکم ہوکر13پیسے فی یونٹ رہ گئے۔ تفصیلی خبر

جمعرات 17 اپریل 2014 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے،بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں ماہ مارچ کیلئے مانگی گئی،قیمتوں میں کمی کی وجہ پن بجلی کی پیدوارمیں اضافے کی وجہ بتائی گئی،،حتمی فیصلہ 22اپریل کو نیپراکے ہونے والے اجلاس میں کیاجائیگا،جبکہ بجلی چوری اورلائن لاسزکم ہوکر13پیسے فی یونٹ رہ گئے،مارچ کے دوران کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 4.49اور ہائی سپیڈ ڈیزل سے 22.84،فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت16.22 اور گیس سے 4.62نیوکلیئر بجلی کی پیداواری لاگت 1.32 اور ایران سے درآمدی بجلی کی قیمت 9.79روپے فی یونٹ رہی،نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے یکم مئی سے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کیاہے بجلی کی قیمتوں میں کمی آئندہ ماہ آنے والے بل پرلاگوہوگی،بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی جارہی ہے،بتایاگیاہے کہ عالمی سطح پر ڈالر کی قیمت گرنے سے تیل کی قیمت بھی کم ہوگئی ہے جس کے تناظرمیں وزارت پانی وبجلی نے عام صارفین کو فائدہ پہنچانے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیاہے،قیمتوں میں کمی کی وجہ پن بجلی کی پیدوارمیں اضافے کی وجہ بھی بتائی جارہی ہے،پن بجلی کی پیدوارمیں اضافے سے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں بھی مددملے گی، پن بجلی کی پیدوارایک ارب 60کروڑیونٹ رہی،ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ نیپراکرے گی اوراس سلسلے میں 22اپریل کو اسلام آبا د میں نیپرا سنٹرل پاوور پرچیزنگ ایجنسی کی پٹیشن کی سماعت کرے گا،،اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی جائیگی،ذرائع کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بھی کافی موثرثابت ہورہاہے جبکہ بجلی چوری اورلائن لاسزکم ہوکر13پیسے فی یونٹ رہ گئے ،بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں ماہ مارچ کیلئے مانگی گئی،مارچ کے دوران کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 4.49 اور ہائی سپیڈ ڈیزل سے22.84رہی،فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت16.22ور گیس سے4.62پیسے فی یونٹ رہی،اسی طرح نیوکلیئر بجلی کی پیداواری لاگت 1.32 اور ایران سے درآمدی بجلی کی قیمت 9.79 فی یونٹ رہی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :