پشاور میں 700 روپے ماہانہ میں جی بھر کر بجلی استعمال کرنے کا انوکھا قانون بن گیا
جمعرات 17 اپریل 2014 22:00
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) پیسکو نے کنڈوں کو قانونی شکل دے دی اور رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی کے ساتھ 700 روپے ماہانہ میں کنڈے کی بجلی کا معاہدہ کرکے انوکھا قانون متعارف کرادیا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق فضل الہٰی نے نہ جانے پیسکو پر کون سی جادو کی چھڑی گھمائی کہ پیسکو نہ صرف رکن صوبائی اسمبلی کے حلقے کے بجلی چوری کرنے پر بند کئے گئے 6 فیڈرز 2 ماہ کے لئے کھولنے پر راضی ہوگیا بلکہ کنڈے کا معاہدہ بھی کرلیا جس کے تحت حلقے کے عوام فی کنڈا 700 روپے ماہانہ ادا کریں گے اور جی بھر کر بجلی استعمال کریں گے لیکن 700 روپے میں من مانی بجلی استعمال کرنے کی سہولت میٹر کی تنصیب تک جاری رہے گی۔
پیسکو سے کئے معاہدے کے مطابق شہریوں کو میٹر کے لئے درخواست دینے کے بعد 10 دن کے اندر ڈیمانڈ نوٹس جاری کردیئے جائیں گے، ڈیمانڈ نوٹس جمع ہونے کے 15 دن کے اندر میٹر نصب کیا جائے گا اور یہ معاہدہ اب سے نافذ العمل ہے، یعنی اب کنڈا کلچر جرم نہیں رہا بلکہ پیسکو نے اسے قانونی حثیت دے دی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.