بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ فی یونٹ کمی کا امکان

جمعرات 17 اپریل 2014 20:34

بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ فی یونٹ کمی کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ حتمی فیصلہ 22 اپریل کو ہوگاسینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیپرا میں دائر کی گئی درخواست کے مطابق مارچ کے مہینے میں پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

لائن لاسز اور بجلی چوری میں کمی ہوئی ، چھ ارب 43 کروڑ یونٹ بجلی کی پیداورا پر 57 ارب روپے لاگت آئی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مارچ کے مہینے میں پن بجلی کی پیدوار ایک ارب 60 کروڑ یونٹ رہی۔ فرنس آئل پر 16 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی چوری اور لائن لاسز 22 پیسے فی یونٹ سے کم ہو کر 13 پیسے فی یونٹ ہو گئے ہیں جس کے باعث بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ فی یونٹ کمی کی جائے۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخوست پر 22 اپریل کو سماعت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :