لاپتا کارکن بازیاب نہ ہوئے تو دھرنے ہی دھرنے ہونگے: ایم کیو ایم

جمعرات 17 اپریل 2014 20:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) کراچی میں لاپتا کارکنوں کی بازیابی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے احتجاج میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ان افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے لاپتا افراد کی بازیابی اور کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف مظاہرے سے خطاب میں متحدہ قومی موومںٹ کے رہنماء فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اگر قانون نافذ کرنے والے تحفظ نہیں دے سکتے تو ایک طرف ہو جائیں، پھر ہم جانیں اور سادہ لباس والے جانیں، ٹریلر سے آئندہ چلنے والی فلم کا اندازہ لگایا جائے۔ ہم نے پہلے ہی دن کہہ دیا تھا کہ اس دن کی نوبت نہ آنے دی جائے۔ فاروق ستار کہنا تھا کہ اگر لاپتا افراد بازیاب نہ ہوئے تو پھر دھرنے ہی دھرنے ہونگے۔ اب احتجاج کا سلسلہ رکنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی سے لاپتا ہونے والے کارکنوں کو فوری بازیاب کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :