وزیراعلیٰ سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں اوردیگر امور پر بات چیت

جمعرات 17 اپریل 2014 19:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امورپر بات چیت ہوئی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے صرف کررہی ہے ۔

گذشتہ ساڑھے 5سالوں کے دوران پنجاب میں مکمل کیے گئے بڑے منصوبوں سے عوام مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں شفافیت،سادگی اورمیرٹ کو فروغ دیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک کو توانائی کے بحران اوردیگر مسائل سے نکالنے کے لیے دن رات ایک کررکھا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کی ٹھوس اقتصادی پالیسیوں کے باعث معیشت میں بہتری آرہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اوربروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اپنا موثر کردارادا کریں۔اراکین اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی میں ندیم عباس ربیرہ،رانا افضال حسین،مہر اشتیاق احمد،رانا شمیم احمد خان،خرم گلفام،میاں مرغوب احمد ،منشاء اللہ بٹ اورچوہدری رفاقت حسین گجرشامل تھے۔

متعلقہ عنوان :