چند شر پسند عناصر ملکی سلامتی اور باہمی اتحاد کو سبوتاژ کرنے کیلئے بے بنیاد پروپیگنڈے اور افواہیں پھیلا رہے ہیں‘ چوہدری محمد سرور ،موجودہ حکومت جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہے ،ملک کے تمام مقتدر ادارے جمہوریت کے تسلسل ، ملک کے استحکام و دوام ایک ہی نقطے پر متفق ہیں،گورنر پنجاب
جمعرات 17 اپریل 2014 19:33
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرو ر نے کہا ہے کہ تخلیق پاکستان کی جدوجہد ہو یا تعمیر پاکستان کا مرحلہ آمریت کے خلاف اصولی کردار ہو یا جمہوریت کی بقاء اور عدلیہ کی آزادی کی تحریک ، ہمارے قومی پریس نے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے جو اس ملک کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنیوٹ پر یس کلب کے دس رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے سرور علی چوہدری کی قیادت میں گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ آج ملک کو سب سے زیادہ ضرورت باہمی اتحاد ، مثبت سوچ اور جذبہ حب الوطنی کی ہے ، ہم ان زری اصولوں پر چلتے ہوئے پاکستان کو اللہ کے فضل و کرم سے اس مقام پر لا کھڑا کر سکتے ہیں جو حضرت قائداعظم اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہے۔(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ اس وقت چند شر پسند عناصر ملکی سلامتی اور باہمی اتحاد کو سبوتاژ کرنے کے لیے بے بنیاد پروپیگنڈے اور افواہیں پھیلا رہے ہیں ، ان کے ان عزائم کو ناکام و نامراد بنانے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنا ہے اور ہمارے میڈیا کو اپنا روایتی اور اصولی کردار نبھاتے ہوئے ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی بھی کرنی ہے اور اپنے قلم و قرطاس کے ساتھ اسے ناکام بھی بنانا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ملک کے تمام مقتدر ادارے جمہوریت کے تسلسل ، ملک کے استحکام و دوام ایک ہی نقطے پر متفق ہیں۔ اس موقع پرچنیوٹ پر یس کلب کے ممبران نے گورنر پنجاب کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ، گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ صحافی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لیے اپنا پورا اثرو رسوخ استعمال کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.