وزیراعلیٰ شہباز شریف سے معروف امریکی یونیورسٹی لوئس ولے کے وفد کی ملاقات، نالج پارک میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے قیام میں دلچسپی کا اظہار،پنجاب حکومت نے لاہور میں 800 ایکڑ وسیع قطعہ اراضی پر نالج پارک کے قیام کا عظیم الشان منصوبہ بنایا ہے‘ محمد شہباز شریف ،نالج پارک خطے میں اپنی طرز کا پہلا منفرد منصوبہ ہے، معروف غیرملکی تعلیمی اداروں نے منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے،نالج پارک میں مختلف یونیورسٹیوں کے کیمپس اور سٹیٹ آف دی آرٹ لیور اینڈ کڈنی سینٹر بنایا جائیگا‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی وفد سے گفتگو
جمعرات 17 اپریل 2014 19:01
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں 800ایکڑ وسیع قطعہ اراضی پر نالج پارک کے قیام کا ایک عظیم الشان منصوبہ بنایا ہے، نالج پارک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی، انجینئرنگ ، میڈیکل اور دیگر جدید علوم کے علیحدہ علیحدہ کیمپس قائم کئے جائیں گے، نالج پارک میں سٹیٹ آف دی آرٹ لیور اینڈ کڈنی سینٹر بھی بنایا جائے گا،معروف غیرملکی تعلیمی اداروں نے نالج پارک میں اپنی یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز امریکہ کی معروف یونیورسٹی لوئس ولے کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ یونیورسٹی آف لوئس ولے کے پروفیسرز نے نالج پارک میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
ملاقات میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ ہوا۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
امریکن یونیورسٹی کے وفد میں پروفیسر کریگ بلکلے،پروفیسر کیتھی بوم گارٹنر ،پروفیسر پیٹر والٹن، پروفیسر رسول رمجی، شائمہ رحمن، طارق رحمن، ڈاکٹر ہارون احسن اور سالم رحمن شامل تھے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ اورصحت کے شعبے کی بہتری کے لیے پنجاب حکومت نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ تعلیم ترقی اور خوشحالی کی منزل پانے کا واحد راستہ ہے اور دنیا کی ترقی یافتہ اقوام نے تعلیم کے ذریعے ہی ترقی کی بلندیوں کو چھوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیم کے ساتھ صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی اور میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کے مثبت اورحوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اورمیڈیکل کے شعبوں میں ریسرچ کوبہت اہمیت حاصل ہے۔پاکستان میں صحت کی سہولیات کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے جدید ریسرچ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں نالج پارک کے قیام کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ نالج پارک خطے میں اپنی طرز کا پہلا منفرد منصوبہ ہے جس میں معروف ملکی اور غیر ملکی تعلیمی ادارے اپنے کیمپس قائم کریں گے جبکہ نالج پارک میں لیور اینڈ کڈنی سینٹربھی قائم کیا جائے گاجہاں پر سینٹر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے تعاون سے جنوبی پنجاب کے پسماندہ ضلع مظفرگڑھ میں جدید ترین ہسپتال قائم کیا گیا ہے اور یہ ہسپتال جون 2014 میں باقاعدہ کام کا آغاز کر دے گا جس سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو معیاری اور جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس ہسپتال کے ماڈل پر صوبے میں نئے ہسپتال بنائے گی۔ یونیورسٹی آف لوئس ولے کے پروفیسرز نے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات کے دونوں شعبوں کی بہتری پر دور رس اثرات مرتب ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.