پاک بھارت کرکٹ سیریز آئندہ سال پاکستان میں کھیلی جائیگی،نجم سیٹھی

جمعرات 17 اپریل 2014 17:00

پاک بھارت کرکٹ سیریز آئندہ سال پاکستان میں کھیلی جائیگی،نجم سیٹھی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بھارت کے خلاف ہوم سیریز کروانے کی نوید سنا دی ، کہتے ہیں اگر سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا تو پاکستان ہمسایہ ملک کی آئندہ سال میزبانی کرے گا۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت تمام بڑی ٹیموں کے ساتھ معاہدے تسلی بخش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ٹیسٹ پلئینگ ممالک پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے پاک بھارت سیریز کی گارنٹی دی گئی ہے۔انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ آئی پی ایل کے بعد بی سی سی آئی پاک بھارت ٹی 20 کے تین میچوں کی سیریز یو اے ای ہی میں منعقد کروا دے۔

(جاری ہے)

پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ بگ تھری کے حق میں ووٹ دینے یا نہ دینے پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بڑی ٹیموں کے ساتھ کرکٹ سیریز کے نشریاتی حقوق پر آئندہ ماہ کام شروع ہو گا جس کے نتائج جون میں حاصل کر لیے جائیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بڑی ٹیموں کے ساتھ دو طرفہ سیزیز کے معاملے پر کچھ معمولی باتیں طے ہونی والی رہ گئی ہے جس کے بعد معاہدوں کو تحریری شکل دی جائے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر بی سی سی آئی سے تاحال کوئی بات نہیں ہوئی۔

لاہور(دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بھارت کے خلاف ہوم سیریز کروانے کی نوید سنا دی ، کہتے ہیں اگر سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا تو پاکستان ہمسایہ ملک کی آئندہ سال میزبانی کرے گا۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت تمام بڑی ٹیموں کے ساتھ معاہدے تسلی بخش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ٹیسٹ پلئینگ ممالک پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے پاک بھارت سیریز کی گارنٹی دی گئی ہے۔انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ آئی پی ایل کے بعد بی سی سی آئی پاک بھارت ٹی 20 کے تین میچوں کی سیریز یو اے ای ہی میں منعقد کروا دے۔پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ بگ تھری کے حق میں ووٹ دینے یا نہ دینے پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بڑی ٹیموں کے ساتھ کرکٹ سیریز کے نشریاتی حقوق پر آئندہ ماہ کام شروع ہو گا جس کے نتائج جون میں حاصل کر لیے جائیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بڑی ٹیموں کے ساتھ دو طرفہ سیزیز کے معاملے پر کچھ معمولی باتیں طے ہونی والی رہ گئی ہے جس کے بعد معاہدوں کو تحریری شکل دی جائے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر بی سی سی آئی سے تاحال کوئی بات نہیں ہوئی۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Cricket/219077#sthash.iW2vQqER.dpuf