شہدادپور میں 11 ہزار وولٹیج کی تاریں گرنے سے 3 گھروں کو آگ لگ گئی، سامان جل کر خاکستر

جمعرات 17 اپریل 2014 15:53

شہدادپور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء)گاؤں میں 11 ہزار وولٹیج کی تاریں گرنے کی وجہ سے 3 گھروں کو آگ لگ گئی، گھر وں میں رکھے بستر ، چارپائی ، نقد رقم ، بھینسیں ، چنگ چی ، کتر مشین اور دوسرا سامان جل کر خاکستر ، فائر بریگیڈ کے عملہ نے پہنچ کر آگ پر کنٹرول کر لیا ، گھروں کے جلنے کے بعدمتاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے قریب گاؤں خمیسو زرداری میں 11 ہزار وولٹیج کی تاریں گرنے کی وجہ سے محمد جمن ، علی گل اور لیموں زرداری کے گھروں کو آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گھر میں رکھے بستر ، چارپائی ، نقد رقم ، بھینسیں ، چنگ چی ، کتر مشین اور دوسرا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملہ نے واقعہ والی جگہ پہنچ کر فوری کاروائی کرتے ہوئے مذید نقصان ہونے سے بچالیا ۔ جبکہ دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فائر بریگیڈعملہ سے مل کر آگ پر کنٹرول کر لیا ۔ گھروں کے جلنے کے بعدمتاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں ۔