بلدیہ ٹاؤن سے لینڈ مافیا کے کارندوں کا صفایا کردیا جائے گا،حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاھد بلوچ

جمعرات 17 اپریل 2014 15:53

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء) بلدیہ ٹاؤن سے لینڈ مافیا کے کارندوں کا صفایا کردیا جائے گالینڈ مافیا کے سر غنہ اور کارندے کان کھول کر سن لیں اب بلدیہ ٹاؤن میں ان کے لئے کوئی جگہ نہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاھد بلوچ نے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 9میں جاری امسداد تجاوزات مہم کا جائزہ لینے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن ے تجاوزات کے خاتمے تک یہ مہم جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

تمام علاقوں کی میں شاہراہوں کے ساتھ ساتھ لنک روڈز سے بھی تجاوزات کو ختم کیا جائے ۔افسران کو ہدایت دیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے میں کسی کے ساتھ کوئی زیاتی نہیں ہونی چاہئے۔افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ بلدیہ ٹاؤن کی میں شاہراہوں کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کردیا جائے گا اور عوام کی مشکلات کو ختم کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حق پرست عوامی نمائندے قائد تحریک الطاف حسین کی ھدایت پر بلدیہ ٹاؤن کے عوام کی بلا امتیاز رنگ و نسل ومذہب و زبانبلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں شب و روز مصرف ہیں

متعلقہ عنوان :