پی سی بی نے لیگ سپنر دانش کنیریا کی امریکہ میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں

جمعرات 17 اپریل 2014 13:44

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے امریکی شہر ہیوسٹن کے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں پابندی کے شکار لیگ سپنر دانش کنیریا کی شرکت کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جو بھی پیشرفت ہوگی اس سے میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 11 سے 13 اپریل تک ہیوسٹن میں ہونے والے فرینڈ شپ کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی کرکٹروں عبدالرزاق، ناصرجمشید، وہاب ریاض اور فواد عالم نے شرکت کی تھی۔دانش کنیریا پر سپاٹ فکسنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی پاداش میں تاحیات پابندی عائد ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس موقعے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر بدر رفاعی بھی موجود تھے۔گزشتہ سال محمد آصف کو ناروے میں اسی طرح کی کلب کرکٹ میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :