شہبازشریف کے حلقہ انتخاب راجن پور میں بھی خشک سالی سے قحط پڑ گیا

جمعرات 17 اپریل 2014 12:36

شہبازشریف کے حلقہ انتخاب راجن پور میں بھی خشک سالی سے قحط پڑ گیا

راجن پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حلقہ انتخاب میں پانی کی شدید کمی کے باعث تالاب خشک ہوگئے، خشک سالی کے باعث تھر پارکر کے بعد راجن پور میں بھی قحط پڑ گیا۔ راجن پور کے علاقے دھندی اسٹیٹ اور پچھادھ داجل میں پانی کی شدید قلت کے باعث انسان اور جانور تالابوں کا گندا پانی پینے پر مجبور ہیں جس کے باعث لوگ مخلتف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے پانی کی قلت سے متاثر ہونے والے علاقوں میں واٹر سپلائی اسکیمیں تو بنائی گئیں لیکن آج تک ایک بھی اسکیم شروع نہ ہوسکی۔ خشک سالی کے باعث داجل، حاجی پور، فتح پور، درخواست حاجی محمد، پچادھ اور محمد پورگم والا میں لوگوں نے اپنی زندگیاں بچانے کے لئے نقل مقانی شروع کردی۔

مذکورہ علاقوں کی ساڑھے 3 لاکھ ایکڑ اراضی اورڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کے لیے واحد ذریعہ آبپاشی داجل کنال ہے۔ لیکن داجل کینال میں پانی 5 ماہ سے نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ زمین بھی بنجر ہو چکی ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ داجل کینال میں پانی چھوڑدیا جائے تو انہیں پینے کا پانی مل سکتا ہے۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس کے باوجود انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں نہیں پہنچ سکی۔

متعلقہ عنوان :