ہری پور: خان پورروڈ پر اسکول وین کھائی میں گر نے سے 20 بچے زخمی

جمعرات 17 اپریل 2014 12:36

ہری پور: خان پورروڈ پر اسکول وین کھائی میں گر نے سے 20 بچے زخمی

ہری پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء) خان پور روڈ پر سربروٹ کے مقام پر اسکول وین کھائی میں گرنے سے 20 بچے زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ہری پور میں خان پور روڈ پر سربروٹ کے مقام پر بچوں کو اسکول لے جاتے ہوئے ویگن کا ٹائی راڈ کھل گیا جس کے باعث گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور کھائی میں جا گری۔ حادثہ میں 20 بچے زخمی ہو گئے جن کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، 5بچوں کی حالت نازک ہونے کے باعث 2 کو ٹیکسلا اور 3 کو پمز اسپتال اسلام آباد اور مارگلہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :