عمراکمل دلہن لے آئے ،شادی کی تقریب میں عزیز وا قارب،بورڈ عہدیداران ، کھلاڑیوں اورشوبزسمیت دیگر شخصیات کی شرکت

بدھ 16 اپریل 2014 23:23

عمراکمل دلہن لے آئے ،شادی کی تقریب میں عزیز وا قارب،بورڈ عہدیداران ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سٹاربیٹسمین عمراکمل کی شادی کی تقریب گیریژن کلب میں ہوئی جس میں عمراکمل کے عزیزواقارب سمیت پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین نجم سیٹھی ،دیگر عہدیداران ،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اورشوبزکے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔لاہورڈیفنس میں واقع عمراکمل کی رہائش گاہ پرسہرہ بندی کی تقریب ہوئی جس میں عمراکمل نے اپنے والدین اوربہن بھائیوں کے ساتھ شادی کی رسومات اداکیں۔

(جاری ہے)

شادی کی تقریب کویادگاربنانے کے لئے اُنکی فیملی نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیابھنگڑے اورڈانس کئے۔عمراکمل دلہن نورآمنہ کے ساتھ گیریژن کلب میں اسٹیج پرپہنچے۔نورآمنہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج میرے لئے بہت خوشی کادن ہے اورہماری شادی والدین کی مرضی سے ہوئی ہے اورمیں عمراکمل کوبھرپورسپورٹ کرونگی۔اس موقع پرعمراکمل نے کہاکہ آج میں اپنی زندگی کی نئی اننگزشروع کررہاہوں،مجھے اپنی شادی کی بہت خوشی ہے اورمیری خواہش ہے کہ میری ازواجی زندگی بہترین گزرے۔عمراکمل نے کہاکہ شادی کے بعدمیں اپنے والدین کے ساتھ ہی رہوں گا۔ولیمے کی تقریب کل جمعرات کو منعقد ہو گی۔