طالبان نے جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کچھ وجوہا ت کی بنا پر کیا ہوگا،شاہ فرمان، وفاق کو چاہیے کہ طالبان کے تحفظات دور کریں، امید ہے طالبان جنگ بندی میں توسیع کے لئے تیار ہو جائینگے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 اپریل 2014 23:19

طالبان نے جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کچھ وجوہا ت کی بنا پر کیا ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے کہ طالبان نے جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کچھ وجوہا ت کی بنا پر کیا ہوگا۔ وفاق کو چاہیے کہ طالبان کے تحفظات دور کریں۔ امید ہے طالبان جنگ بندی میں توسیع کے لئے تیار ہو جائینگے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ طالبان مذاکرات کے لئے جنگ بندی میں پہل کی تھی جو قابل ستائش اقدام تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر طالبان نے جنگ بندی میں توسیع سے انکار کیا ہے تو اس کی کوئی وجوہات اور محرکات ہونگی۔ طالبان نے وقتا فوقتا اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کو چاہیے کہ جنگ بندی کو توسیع نہ دینے سے متعلق طالبان کے تحفظات دور کریں۔ شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ اگر وفاق طالبان کے تحفظات دور کریں تو انہیں یقین کہ عسکریت پسند بھی جنگ بندی میں توسیع کردینگے۔

متعلقہ عنوان :