کراچی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں73ارب55کروڑروپے سے زائدکا اضافہ، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس362.38پوائنٹس اضافے سے29458.15پوائنٹس پر بند ہوا
بدھ 16 اپریل 2014 22:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 29400پوائنٹس کی تاریخی نفسیاتی حد عبورکرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں73ارب55کروڑروپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت1.28فیصد زائد جبکہ53.80فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل ،بینکنگ اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔حصص بازار میں مقامی سرمایہ کار گروپوں سمیت غیرملکی سرمایہ کار سرگرم نظر آئے اورمختلف سیکٹرمیں خریداری کی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس29474 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارادن جاری رہا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.