پشاور کے علاقے گلبہار میں دستی بم حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیاگیا

بدھ 16 اپریل 2014 22:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) پشاور کے علاقے گلبہار میں دستی بم حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیاگیاہے، دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق صبح سویرے گلبہار نمبر 4 میں انور صافی نامی شخص کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے ایک شخص زخمی ہوا اور گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ گلبہار میں درج کرلیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :