آرمی، پولیس، ایئر فورس اور ایچ ای سی نے تیرہویں قومی نیشنل نیٹ بال چمپئن شپ میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 16 اپریل 2014 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) تیرہویں قومی نیشنل نیٹ بال چمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے آرمی، پولیس، ائر فورس اور ایچ ای سی نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ چمپئن شپ کے دوسرے روز پہلا میچ پنجاب اور کے پی کے کے درمیان کھیلا گیا جسے پنجاب نے 41-9سے جیت لیا دوسرے میچ میں پولیس نے 28-17سے سندھ کو شکست دے دی۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ میں ایچ ای سی نے اسلام آباد کو 1-0سے شکست دے دی۔

چوتھے میچ میں فاٹا نے بلوچستان کو 17-1سے شکست دی۔پانچویں میچ میں آرمی نے پنجاب26-20سے شکست دی۔ چھٹے میچ میں ائر فورس اور پولیس کا میچ 29-29 سے برابر ہوا۔ ان میچوں کو انوار احمد، خالد پرویز، مقبول احمد، جمال الدین، یاسر جاوید، قدسیہ راجہ، شازیہ یوسف، محمد ریاض، شاہد امین اور محمد سجاد نے سپر وائز کیا۔کل دو سیمی فائنلز کھیلیں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :