پی آئی اے کی سعودی عرب میں آپریشن کی بندش بارے نشر خبروں کی تردید، آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے اور رہیگا، ترجمان

بدھ 16 اپریل 2014 21:47

پی آئی اے کی سعودی عرب میں آپریشن کی بندش بارے نشر خبروں کی تردید، آپریشن ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) پی آئی اے کے ترجمان نے بعض ٹی وی چینلز پر سعودی عرب میںآ پر یشن کی بندش کے حوالے سے نشرہو نے والی خبر وں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی آ ئی اے کا آپر یشن معمول کے مطابق جاری ہے اور رہے گا ۔اور اس سلسلے میں پر یشانی کی کو ئی بات نہیں۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق پارکنگ چارجز کی مد میں سال 2004 کے معمولی واجبات پی آ ئی اے کے واجب الادا ہیں ۔

(جاری ہے)

جو بہرحال متنازعہ بھی ہیں پی آ ئی اے نے اس سلسلے میں زائد بلنگ کے ضمن میں اپنے اعتراضات سعودی حکا م کو جمع کرائے ہوئے ہیں جس کا فیصلہ تاحال باقی ہے تاہم تمام معاملات جلد حل کرلئے جائیں گے۔ترجمان نے کہا کہ اس خبر کو بعض ٹی وی چینلز نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جس سے ناصرف پی آ ئی اے کی ساکھ مجروح ہو تی ہے بلکہ مسافروں کو بھی بلا وجہ پر یشانی ہو تی ہے ۔ترجمان نے میڈیا سے گزارش کی ہے کہ اس طر ح کی خبر نشر کرنے سے پہلے ادارے سے رابطہ کرلیا جائے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی پر یشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

متعلقہ عنوان :