ملک کوبہترطریقے سے نہیں چلایاجارہا ،حکمران ملک کی تنزلی کا باعث ہیں ‘ لاہور ہائیکورٹ،پنجاب کی جیلیں منشیات فروشوں کا گڑھ بن چکی ہیں،وزیر اعلیٰ کو بتائیں انکی بیورو کریسی کیا کر رہی ہے ‘ جسٹس فرخ عرفان ،پنجاب کی جیلوں میں نشہ کرنے والے ملزمان کی بحالی مراکز قائم کرنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت ،سیکرٹری ایکسائز کی درخواست مسترد
بدھ 16 اپریل 2014 21:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) لاہورہائیکورٹ نے پنجاب کی جیلوں میں نشہ کرنے والے ملزمان کی بحالی مراکز قائم کرنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں پنجاب کی جیلیں منشیات فروشوں کا گڑھ بن چکی ہیں،حکمران ملک کی تنزلی کا باعث ہیں ،اینٹی نارٹکس فورس منشیات فروشوں سے سودے بازی کرتی ہے ۔بدھ کے روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان نے کیس کی سماعت کی ۔
عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پنجاب کی جیلوں میں نشہ کرنے والے افراد کی بحال کیلئے مراکز قائم کئے جانے چاہئیں لیکن حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔ پنجاب سیکرٹری ایکسائز نے عدالت میں رپورٹ پیش کی اور کہا کہ اسکے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔(جاری ہے)
معزز عدالت نے سیکرٹری ایکسائز کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وزیراعلی پنجاب کوبتائیں کی انکی بیوروکریسی کیا کررہی ہے ،پنجاب کی جیلیں منشیات فروشوں کا گڑھ بن چکی ہیں ۔
اینٹی نارٹکس فورس منشیات فروشوں سے سودے بازی کرتی ہے ۔دنیا ترقی کر رہی ہے اور ہم تنزلی کی طرف جارہے ہیں ۔حکمران ملک کی تنزلی کا باعث ہیں ،ملک کوبہترطریقے سے نہیں چلایاجارہا ۔عدالت نے سختی سے ہدایات دیں کہ آئندہ سماعت پر جامع رپورٹ پیش نہ کی گئی تو سیکرٹری ایکسائز کو معطل کر دیا جائے گا ۔ عدالت نے مزید سماعت 30اپریل تک ملتوی کر دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.