حیدر آباد سمیت صوبہ بھر میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے،صوبائی وزیرجام مہتاب حسین ڈہر

بدھ 16 اپریل 2014 20:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء)صو با ئی وزیر خورا ک جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ سندھ کی تاریخ میں پہلی مر تبہ پنجا ب کے مقا بلے میں صو بہ سندھ میں آٹے کی قیمتو ں میں کمی رہی ہے اور سرکا ری سطح پر گندم کی خریدا ر ی کا طریقہ کا ر سادہ اور شفا ف ہے ۔یہ با ت انہو ں نے آج اپنی رہائش گا ہ پر مختلف وفو د سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔

انہو ں نے کہا کہ حیدر آبا د سمیت سندھ بھر میں آٹے کا کو ئی بحرا ن نہیں ہے ما ہ اگست سے ما ر چ تک حید رآبا د ضلع میں آٹے کی چکیو ں کو 5لا کھ 23ہزا ر 450گند م کی بو ریا ں جبکہ فلو ر ملز کو 5لا کھ 31ہزا ر 840گند م کی بو ریا ں فرا ہم کی گئیں ہیں ۔جا م مہتا ب حسین ڈہر نے مزید کہا کہ حکو مت سندھ نے 100 کلو گرا م گندم کی 216 روپے کی سبسیڈی دی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ما ر کیٹ میں آٹا 41رو پے سے 42رو پے کلو دستیا ب ہو رہا ہے ۔

جبکہ ہو ل سیل پرا ئس 39.50رو پے اور ریٹیل پرا ئس 40.50رو پے تھی ۔انہو ں نے بتا یا کہ چکی کا آٹا کی قیمت متعین کر نا متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی ذمہ دا ر ی ہو تی ہے جبکہ ما ر کیٹ میں آٹے کی قیمتوں کو سر کا ر ی نر خ بر قرا ر رکھنا اور سر کا ر ی قیمت پر آٹے کی فرو خت کو یقینی بنا نا مقا می انتظامیہ کی ذمہ داری ہو تی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ خورا ک سندھ کے اقدا ما ت کے با عث آٹے کی قیمتو ں میں استحکا م اور عوا م کو ریلیف ملا ہے ۔