کراچی، پاکستان نیوی ایس ایس جی کی اینٹی فائر یسی سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن کی مشقیں ،بلوچستان ،اسلام آباد اور کراچی کے صحافیوں کو خصوصی طور پر مشقیں دکھائی گئیں

بدھ 16 اپریل 2014 20:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) پاکستان نیوی ایس ایس جی کی اینٹی فائر یسی سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن کی مشقیں جس میں پاکستان نیوی کے بحری جہاز پی این ایس خیبر سمیت ایس ایس جی گروپ کے کمانڈز ہیلی کاپٹر اور چار چھوٹی کشتیوں نے حصہ لیا ان مشقوں کا مقصد پاکستان کی بری افواج کے اسپیشل سروسز گروپ کی قابلیت اور قوت کا مظاہرہ کرنا تھا اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بری جہاز پی این ایس خیبر کے کپتان فیصل نے کہا ہے کہ ہماری بری افواج دنیا کے کسی بھی فوج سے کم تر نہیں ہیں جس کا مظاہرہ آج ہم نے عملی طور پر صحافیوں کے سامنے بھی پیش کیا ہے ہماری بری افواج ہر قسم کی صورتحال خواہ وہ جنگ ہو یا قزاقوں کا سامنا ہوں ہمارے سپاہی ہر اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد بلوچستان اور کراچی کے آئے ہوئے صحافیوں کو خصوصی طو رپر یہ مشقیں دکھائی گئی تاکہ وہ عوام کو بھی بری افواج کی قوت سے ہمکنار کریں اور جو لوگ ایسا سمجھتے ہیں کہ صرف اور صرف بحری بیڑوں کو بڑھالینے سے فوج کی قوت بڑھ جاتی ہے وہ بھی سن لیں کہ قوت بحری بیڑوں کیساتھ ساتھ اچھی حکمت عملی اور بہادر ی سے بڑھتی ہے مشقوں کے اختتام پر صحافیوں کو ظہرانہ دیا گیا ۔