نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات سے ملک میں سیاسی استحکام پیدا ہوگا ،سینیٹر سعید غنی ،تمام سیاسی و جمہوری قوتیں مل کر چلیں ،ملک کو گرداب سے نکالیں ،ڈاکٹر کریم خواجہ ،اعجا ز جکھرانی

بدھ 16 اپریل 2014 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی،سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ اور ایم این اے اعجاز حسین جکھرانی نے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملاقات سے ملک میں سیاسی و اقتصادی استحکام پیدا ہو گااورجمہوری عمل مضبوط ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت پیچیدہ مسائل سے دو چار ہے اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام سیاسی و جمہوری قوتیں مل کر چلیں اور مشترکہ طور پر ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں آمریت کے خلاف عملی جدوجہد کی ہے اور جمہوریت کی بحالی کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ملک میںآ ئین اور قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کی ہے اب بھی پیپلز پارٹی اپنی انا کا مسئلہ بنائے بغیر غیر مشروط طور پر موجودہ جمہوری حکومت کی حمایت کررہی ہے تاکہ طالع آزماؤں کو موقع نہ مل سکے۔

آج کی آصف زرداری اور نواز شریف ملاقات سے سیاسی عمل مضبوط ہوا ہے اورمعاشی طور پر استحکام پیدا ہوا ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ اس ملاقات کے بعد کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی آئی ہے اور 362پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :