Live Updates

وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا

بدھ 16 اپریل 2014 19:43

وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے بجٹ کے بعد صوبائی کابینہ میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔ 100 فیصد انرولمنٹ یقینی بنانے والے اضلاع کے ارکان اسمبلی کو وزیر بنایا جائے گا۔ ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں محمد شہباز شریف نے پنجاب انرولمنٹ پروگرام 2014ء کا باقاعدہ آغاز نرسری اور پریپ کلاس کے بچوں اور بچیوں کے داخلے سے کیا۔

اس موقع پر محمد شہباز شریف نے بچوں کو کتابوں اور چاکلیٹس کے تحائف بھی دیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تعلیمی میدان میں ایمرجنسی نافذ کئے بغیر دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں نہیں کھڑے ہو سکتے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غربت اور بے روزگاری کے اندھیروں سے نکال کر اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے محنت کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ دہائیوں میں ہم نے بہت قیمتی وقت ضائع کر لیا اب کام کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگر اب یہ وقت بھی گزر گیا تو ہم ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشت گردی اور کرپشن جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ شہباز شریف نے واضح کیا کہ لودھراں ہسپتال میں میشنری کی خریداری میں کرپشن کرنے والوں کو ہتھکڑیاں لگا کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجوں گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :