جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں ہوگی، طالبان کا اعلان، حکومت نے 40 روزہ جنگ بندی کا مناسب جواب نہیں دیا، حکومت نے ہمارے مطالبات پر غور کرنے کی زحمت تک نہیں کی، ترجمان کالعدم تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد

بدھ 16 اپریل 2014 19:12

جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں ہوگی، طالبان کا اعلان، حکومت نے 40 روزہ ..

ہنگو(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کی جانب سے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے جنگ بندی میں مزید توسیع نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ حکومت نے 40 روزہ جنگ بندی کا مناسب جواب نہیں دیا۔ سیز فائر کو 6 دن گزر گئے مگر حکومت خاموش ہے. کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اہم بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے طالبان کے جائز اور مناسب مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی حتیٰ کہ حکومت نے ہمارے مطالبات پر غور کرنے کی زحمت تک نہیں کی۔

طالبان نے ساتھیوں کی مخالفت کے باوجود پاکستانی حکومت کو جنگ بندی کا \'\'تحفہ\'\' دیا تھا لیکن مذاکرات کے ساتھ حکومت کا آپریشن \'\'روٹ آئوٹ\'\' بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

جنگ بندی کے دوران ہمارے خلاف 25 سے زائد آپریشن کئے گئے، 200 سے زائد کارکنوں کو گرفتار جبکہ 50 کے قریب ساتھیوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ طالبان کا اخلاص برقرار ہے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے اور حکومت کی جانب سے پیش رفت کا مثبت جواب دیں گے تاہم جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔ طالبان کی جانب سے اس اہم اعلان کے بعد طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ 10 سال سے جاری اس جنگ میں بہت مشکلات ہیں. جنگ بندی میں توسیع کی کوشش کرینگے.

متعلقہ عنوان :