وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے پولیس افسران کا مشترکہ اجلاس،جڑواں شہروں کی مو ثر سیکو ر ٹی کیلئے پٹرولنگ پلا ن پر بحث ،پولیسنگ کو مو ثر بنا نے کیلئے جد ید ٹیکنا لو جی کے استعما ل کو یقینی بنانے کا فیصلہ

بدھ 16 اپریل 2014 18:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) وفا قی وزیر داخلہ چوہد ری نثا ر علی خا ن کی خصوصی ہد ا یا ت پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے پولیس افسران کا مشترکہ اجلاس ہو ا جس میں اے آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد ڈاکٹر سلطا ن اعظم تیمو ری ، سی پی او راولپنڈی ہما یو ں بشیر تا ر ڑ، ایس پی سٹی مستنصر فیروز، ایس پی صدر کیپٹن(ر) الیاس احمد، ایس پی انوسٹی گیشن جمیل احمد ہاشمی، راولپنڈی پولیس کے ایس پی ہارون جوئیہ، ایس پی ملک کرامت، ایڈمن آفسر اقبال ناصر اور دیگرپولیس افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں جڑواں شہر و ں کی مو ثر سیکو ر ٹی کے لیے پٹرولنگ پلا ن زیر بحث آ یا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ پولیسنگ کو مو ثر بنا نے کے لیے جد ید ٹیکنا لو جی کے استعما ل کو یقینی بنا یا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے آئی جی آ پریشنز سلطا ن اعظم تیمو ر ی کی زیر صد ارت امن و امان کی صورتحال پر اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کے افسران کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

اجلا س میں جو ائنٹ کمیو نکیشن کنٹر ول روم زیر بحث آ یااور اس کی ورکنگ کو چیک کیا گیا ۔ اجلا س میں اس با ت کا فیصلہ کیا گیا کہ گو گل پر ایک نقشہ بنا یا جا ئے گا اس نقشے کا روٹ پیر ودھا ئی مو ڑ ، آئی جے پر نسپل روڈ ، چشتیہ آ باد ، تر نو ل ، فیض آ باد سے کو رال سروس روڈتک تیا ر کیا جا ئے گا ۔ اس نقشہ کی تیا ری کے بعد ایس پی انڈسٹر یل ایر یا ، ایس پی رورل اور راولپنڈی پولیس کی متعلقہ ایس پی صاحبا ن اس نقشہ کے مطا بق بیٹ اور پکٹ کے ایر یا کو مارک کر یں گے ۔

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ جڑواں شہر و ں میں جر ائم پیشہ عنا صر کی سر کو بی کے لیے شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م ا فسران آ پس میں معلو ما ت کا تبا دلہ کر یں ۔ راولپنڈ ی اور اسلام آ باد میں مشترکہ طو ر پر کچی آ باد یو ں کا سر چ آ پر یشن کیا جا ئے گا اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی کے لیے مشترکہ کا رروائی کی جا ئے گی ۔

اجلاس میں انہو ں نے کہا کہ مو جو د ہ دہشت گر دی کی صور ت حا ل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طو ر پر Mock Exercise کی جا ئیں تا کہ اور ایسی مشقوں سے جو نقائص سامنے آئیں ان کو ختم کیا جا سکے اورکسی بھی نا خو شگو ار واقع سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے کے تعاون کو فروغ دیا جا سکے ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی اوراسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیت گروہ ،کار لفٹرز،مجرمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا اس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے تھانوں میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

اور اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ جڑواں شہروں کی پولیس کو ایک فورس تصور کیا جائیگا اور دونوں شہروں میں دہشت گردی اور منظم جرائم کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائیگااسی طرح اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مہینے میں ایک مر تبہ سی پی او لیو ل پر میٹنگ ہو گی اس کے بعد 15روزہ میٹنگ راولپنڈی اور اسلام آباد کے بارڈرز پر واقع تھانوں کے انچارج اور متعلقہ ایس پی صاحبان کریں گے اور جرائم پیشہ عناصر،سکیورٹی اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے متعلق تبادلہ خیال کریں گے ۔

اسلام آباد سپیشل برانچ اور راولپنڈی سپیشل برانچ کی پولیس آپس میں انفارمیشن کا تبادلہ کریں گے ۔ اے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اس طرح جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مل کر کارروائی کارآمد ثابت ہو گی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :