جمعیت علماء (ف) نے پارٹی کے انتخا بی شیڈول کا اعلان کر دیا ،بلوچستان میں پارٹی انتخابات 19جون، سندھ 22جون ، پنجاب 24جون اور خیبر کے میں 26جون کو ہوں گے ،مرکزی انتخا بات رمضان المبارک کے بعد ہوں گے ، انتخا بی عمل میں کسی بھی عہدے کیلئے کسی کو بھی امیدوار بنا یا جا سکتا ہے ،جے یو آئی (ف) کے مر کزی ناظم انتخا ب ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کی مو لا نا محمد امجد خان،حاجی شمس الرحمن شمسی سمیت دیگر کے ہمراہ مشترکہ پر یس
بدھ 16 اپریل 2014 18:52
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) جمعیت علماء (ف) نے پارٹی کے انتخا بی شیڈول کا اعلان کر دیا ،بلوچستان میں پارٹی انتخابات 19جون، سندھ 22جون ، پنجاب 24جون اور خیبر کے میں 26جون کو ہوں گے جبکہ مرکزی انتخا بات رمضان المبارک کے بعد ہوں گے ۔اس بات کا اعلا ن جے یو آئی (ف) کے مر کزی ناظم انتخا ب ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے مو لا نا محمد امجد خان،حاجی شمس الرحمن شمسی ،محمد اسلم غوری ، پروفیسر ابوبکر چوہدری کے ہمراہ مشترکہ پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
ملک سکندر خا ن ایڈووکیٹ نے کہا کہ دستور کے مطابق پا رٹی میں ہر تین سال کے بعد تین ماہ تک رکنیت سازی ہو تی ہے اور پارٹی کار کن بننے کیلئے 20روپے فیس ادا کی جا تی ہے اس کے بعد مقامی سطح سے انتخا بی عمل کا آغاز ہو تا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یو سی سطح سے لیکر صوبائی سطح تک انتخابات کا عمل رمضان تک مکمل ہو جا ئے گاجبکہ مر کزی انتخابات رمضان کے بعد ہو ں گے ۔
انہوں نے بتا یا کہ انتخا بی عمل میں کسی بھی عہدے کیلئے کسی کو بھی امیدوار بنا یا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت مذاکرات کے معا ملے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا ہے ۔پھر بھی جے یو آئی طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کامیا بی کیلئے دعا گو ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی کا پا لیسی ساز ادرہ جنرل کو نسل ہے تمام اختیا رات اسی ادارے کے پاس ہیں ۔ ملک سکندر ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ مو لا نا فضل الرحمن کو کار کن امیر صلاحیت کی بنیاد پر منتخب کرتے ہیں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جمعیت میں یونٹ سے لے کر مر کز تک انتخا بی عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم صرف دعویٰ ہی نہیں کرتے بلکہ عمل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی جر گے کو حکومت نے بائی پا س کر کے اسان راستے کو چھوڑا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
-
کوئٹہ ،مرغی کی قیمت 860 سے کم ہو کر480 روپے ہو گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.