پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش کا سلسلہ شروع ، وقفے وقفے سے جاری رہنے کاامکان

بدھ 16 اپریل 2014 16:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ایک دو روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کاامکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ، فیصل آباد ، ملتان ، گوجرانوالہ میں موسم ابر آلود رہا۔ساہیوال ، قصور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

کراچی سمیت زیریں سندھ میں درجہ حرارت بڑھنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا تاہم سکھر اور لاڑکانہ ڈویڑن ہوا کے کم دباوٴ کے زیر اثر رہیں گے جس سے ان علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں چترال ، دیر ، کالام ، دروش اور بنوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے ان علاقوں کا درجہ حرارت کم ہو گیا۔کوئٹہ میں موسم بہار کا آغاز ہو گیا اور یہاں سردی کی شدت میں خاطر خواہ کمی ہوئی ژوب اور لسبیلہ میں گزشتہ روز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، وسطی پنجاب اور بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :