طالبان سے مذاکرات پرسیاسی و عسکری قوتوں میں اختلاف پایا جاتا ہے ، جاوید ہاشمی

بدھ 16 اپریل 2014 16:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات پرسیاسی و عسکری قوتوں میں اختلاف پایا جاتا ہے ، ملک میں نوازشریف کی نہیں شوگرمافیا کی حکومت ہے۔

(جاری ہے)

ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ پرویز مشرف کا مقدمہ چلانے پر نواز شریف کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا، چند گھنٹوں میں ملک میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے سیاسی و عسکری قوتوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔