پاکستان میں کوئی بھی کیس میرے بغیر شروع نہیں ہوتا ،یوسف رضا گیلانی

بدھ 16 اپریل 2014 16:03

پاکستان میں کوئی بھی کیس میرے بغیر شروع نہیں ہوتا ،یوسف رضا گیلانی

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی کیس میرے بغیر شروع نہیں ہوتا،حج اور اوگرا اسکینڈل پر ہمارے خلاف خوب شور مچایا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت کی کمزوریوں سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے،پیپلزپارٹی ملکی مفاد میں مفاہمت کی پالیسی جاری رکھے گی۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی کیس گیلانی خاندان کے بغیر شروع نہیں ہوتا،حج اسکینڈل میں ہمارے خلاف خوب شور مچایا گیا اور اوگرا کیس میں بھی اربوں کی کرپشن میں ہمیں ملوث کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو نے عوام کے حقوق کے لئے جان کی قربانی دی، کیا ان کی پھانسی عدالتی قتل نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :