گوجرانوالہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سوائن فلو میں مبتلا ہوکر ہسپتال پہنچ گئے

بدھ 16 اپریل 2014 16:03

گوجرانوالہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سوائن فلو میں مبتلا ہوکر ..

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء)گوجرانوالہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سوائن فلو میں مبتلا ہوکر ہسپتال پہنچ گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق کنگنی والا کے رہائشی ایک ہی خاندان کے تین افراد میں سوائن فلو کی تشخیص ہوئی ہے تینوں مریضوں کو الگ کمرے میں رکھا گیا خالدہ بی بی، عبدالحمید، شہربانو کے خون کے نمونوں کے ٹیسٹ آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

متاثرہ افراد کے رشتے دار محمد نواز کا کہناہے کہ اسکی بہن کو بھی سوائن فلو ہوا تھا جو پچھلے ہفتے جاں بحق ہوگئی تھی۔