ٹانک میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرین نے عابد شیرعلی کا علامتی جنازہ نکال دیا
بدھ 16 اپریل 2014 15:39
ٹانک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) 22 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مشتعل مظاہرین نے سڑکوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیرمملکت عابد شیرعلی کا علامتی جنازہ نکال دیا۔
(جاری ہے)
20 سے 22 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف گومل، جتاتر اور دیگرعلاقوں کے 80 سے زائد دیہاتوں کے لوگوں نے جنوبی وزیرستان روڈ پر دھرنا دیا اور گرہ بلوچ کےمقام پرٹائرجلا کرشاہراہ کو بند کردیا جب کہ مظاہرین نے وزیرمملکت عابد شیرعلی اور وزیراعلیٰ پرویزخٹک کےعلامتی جنازے بھی نکالے جس کے باعث 5 گھنٹوں تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔
مقامی عمائدین نےاعلان کیاکہ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی توگومل زام ڈیم سےنیشنل گرڈ کی سپلائی لائن کاٹ دیں گے اور پولیومہم بھی نہیں چلانے دی جائے گی۔ احتجاج کے دوران ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس حکام نے 5 دن میں لوڈشیڈنگ ختم کرنےکی یقین دہانی کرائی جس پرمظاہرین منتشر ہوگئے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.