براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 6 فیصد اضافہ دیکھا گیا

بدھ 16 اپریل 2014 15:12

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء)امن و امان کی مخدوش صورتحال اور توانائی کے بحران کے باوجود براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 6فیصد اضافے سے 66کروڑ 98 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ چند برسوں سے غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کا رجحان تھا، جس کی وجہ ملک میں جاری امن وامان کی خراب صورتحال،توانائی بحران اور انفراسٹرکچر کے مسائل تھے تاہم رواں مالی سال9 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں6 فیصد اضافہ ہوا، اور اس کا حجم 66کروڑ 88 لاکھ ڈالر رہا۔

مارچ 2014 کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 6کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہی، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باوجود پورٹ فولیو انویسمنٹ میں 9 ماہ کے دوران 74 فیصد کمی ہوئی اور یہ 19 کروڑ 87 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 5کروڑ 4لاکھ ڈالر رہ گئی۔