یورپی ممالک میں بھارت کے آم پر پابندی کے بعد پاکستانی مینگو ایکسپورٹرز محتاط ہوگئے

بدھ 16 اپریل 2014 15:12

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) یورپی ممالک میں بھارت کے آم پر پابندی کے بعد پاکستان کے مینگو ایکسپورٹرز زیادہ محتاط ہوگئے ہیں۔ایکسپورٹر ز کے مطابق اگر بھارت پر پابندی عائد کر دی گئی تو کل پاکستانی آم کا معیار ہیلتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق نہ رکھنے پرانہیں بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ۔مینگو ایکسپورٹرز کے مطابق پاکستان کے آم کی کوالٹی کو مزید بہتر کرنے کے لئے مینگو گرورز، پروڈیوسر، بھارت کی چھوڑی گئی منڈی کو قابو کرنے کیلئے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال آم کی کل ایکسپورٹ ایک لاکھ 60 ہزار ٹن کے قریب ہوئی جس میں سعودی عرب، یو کے اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ بھارت کے آم پر یورپی ممالک کی طرف سے پابندی سے پاکستان کے ایکسپورٹرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تو کل پاکستانی آم کا معیار ہیلتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق نا رکھنے پرانہیں بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔مینگو ایکسپورٹرز کے مطابق پاکستان کے ام کی کوالٹی کو مزید بہتر کرنے کے لئے مینگو گرورز، پروڈیوسر، تاجر اور ایکسپورٹرز کی چین کو متحرک ہونا ہوگا ایسے میں ہمسایہ ملک کی چھوڑی گئی منڈی کو بھی قابو کرنے کا بہترین موقع بھی مل گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :